مائرہ قتل کیس:جائے وقوعہ سے ملنے والا دستانہ اورازاربند اہم ترین شواہد

مائرہ قتل کیس:جائے وقوعہ سے ملنے  والا دستانہ اورازاربند اہم ترین شواہد

مائرہ قتل کیس میں اہم شواہد سامنے آگئے ، مائرہ کو کتنے افراد نے مل کر قتل کیا؟ کرائم سین سے ملنے والا پلاسٹک کا پھٹا ہوا دستانہ اور پھندے کے طور پر استعمال ہونے والا ازار بند اہم ترین شواہد بن گئے

لاہور(فہد شہباز خان سے )قتل کے دوران مزاحمت نے قاتل کیسے بے نقاب کیے ؟معمہ حل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مائرہ کو دو افراد نے مل کر قتل کیا ہے ۔ ایک ملزم نے مائرہ کے گلے میں ازار بند کا پھندا بنا کر ڈالا،ملزمان نے پلاسٹک کے دستانے بھی پہن رکھے تھے اور باوثوق ذرائع کے مطابق مزاحمت کے دوران مقتولہ مائرہ نے ملزمان کے جسم پر ناخن بھی مارے اور اس بات کی تصدیق مقتولہ ماہرہ کے ناخنوں سے دو افراد کے ملنے والے ڈی این اے سے ہوتی ہے ۔ مائرہ کو جس ازار بند سے پھندا دیا گیا اس سے بھی قاتل کا ڈی این اے پروفائل ملا ہے ، کرائم سین سے پلاسٹک کا دستانہ اہم ثبوت کے طور پر سامنے آ یا ہے ، ذرائع کے مطابق ایک دستانہ پھٹا ہو اتھا اور اس پھٹے دستانے سے بھی قاتل کا ڈی این اے برآمد ہوا ہے ۔ پولیس کے ایک اعلیٰ افسرنے بتایا ہے کہ ملزم ظاہر جدون اور ملزم محمد وسیم کا ڈی این اے میچنگ کے لئے جلد بھیجا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں