سلیکٹڈ حکمران معصوم طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے پر قوم سے معافی مانگیں:بلاول

سلیکٹڈ حکمران معصوم طلبہ کو تشدد کا نشانہ  بنانے پر قوم سے معافی مانگیں:بلاول

پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں طلبہ پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ پر تشدد فاشزم کی بدترین مثال ہے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ایسا لگتا ہے جیسے حکمرانوں نے بلوچستان کے طلبہ کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلیکٹڈ حکمران معصوم طلباو طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانے پر قوم سے معافی مانگیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں