او آئی سی سیکرٹری جنرل حسین براہیم کی آ ج پاکستان آمد
اسلام آباد (اے پی پی)اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر آج سے 3 روزہ دورے پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نومبر 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا پہلا باقاعدہ دورہ ہوگا۔ اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور وزیر خارجہ سے وفود کی سطح پر ملاقاتیں کریں گے ، وہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر تجارت سے بھی ملاقات کریں گے ۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل آزاد جموں و کشمیر کا بھی دورہ کریں گے ۔