ڈی جی خان حد بندیاں، این اے 183میں نئی تحصیل شامل

ڈی جی خان حد بندیاں، این اے 183میں نئی تحصیل شامل

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی /وقائع نگار) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2024کیلئے ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود کی تشکیل نو کر دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا، حلقہ این اے 183میں نئی تحصیل وہوا کا اضافہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی کا حلقہ183تونسہ ، این اے 184ڈیرہ غازی خان کم تونسہ، این اے 186 ڈیرہ غازی خان، پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 285تونسہ، پی پی286، پی پی 287، پی پی288 ڈیرہ غازی خان، پی پی 289، پی 

 پی 290، پی پی 291، پی پی 292کا حلقہ شامل ہے ۔ این اے 183میں میونسپل کمیٹی تونسہ کا مردم شماری بلاک 10، تحصیل تونسہ کی حدود میں ناری، ایڈیشنل ناری، تونسہ اور ایڈیشنل تونسہ کو شامل کیا گیا۔ این اے 184میں ڈیرہ غازی خان ٹرائبل ایریاکی نئی حدود سے تحصیل کوہ سلیمان کی حدود کو نکال کر سخی سرور اور کھر کو شامل کیا گیا۔ این اے 186 سے ایڈیشنل تحصیل چھوٹ کو نکالا اور کوٹ چھاوٹا ، پی سی پیگاہ چک نمبر2کو شامل کیا گیا۔ پی پی 285کی حدودمیں وہوا تحصیل، وہوا شمالی، نتکانی اور ریٹرا کو تحصیل تونسہ سے نکال کر شامل کیا گیا۔ پی پی286میں میونسپل کمیٹی تونسہ کا مردم شماری بلاک10اور تحصیل تونسہ کے علاقہ ایڈیشنل ناری، ایڈیشنل تونسہ، بھمبن، ناری ، مکھوال کو شامل کیا گیا۔ پی پی 287کی تحصیل تونسہ میں ایڈیشنل مکھوال کلاں کی حدود میں ڈی جی خان، بندی، دراہبی، گدی جنوبی، مکھوال شامل نہیں۔ پی پی288 سے دراہمہ، حاجی غازی غربی،سکھیراآرائیں کو نکال دیا گیا۔ پی پی 289 میں ایم سی ڈیرہ غازی خان(مردم شماری حدود12-13-14) شامل ہوگی۔ پی پی 290، پی پی 291، پی پی 292کے حلقوں میں بھی تبدیلیاں کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں