دھرناختم کرنے کی ذمہ داری حکومت نے دی:فیض حمید

دھرناختم کرنے کی ذمہ داری حکومت نے دی:فیض حمید

اسلام آباد (این این آئی،دنیانیوز)فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا انکوائری کمیشن کے سامنے دیا گیا بیان منظر عام پر آگیا ہے۔۔۔

جس میں انہوں نے کہاہے کہ حکومت نے 22 نومبر 2017ء کو وزیرِ اعظم کی سربراہی میں دھرناختم کرنے کی ذمے داری دی تھی، بیان میں انہوں نے کہا دھرنا منظم نہیں، ختم کرایا تھا ،تحریکِ لبیک معاہدے پر آرمی چیف کے دستخط چاہتی تھی،اسی لیے معاہدے پر دستخط کیے ،معاہدے پر دستخط کی اجازت آئی ایس آئی چیف اور آرمی چیف نے دی تھی،فیض حمید نے بیان میں بتایا کہ تحریکِ لبیک کے مالی معاملات کی تحقیق نہیں کی کیونکہ وہ ہمارے مینڈیٹ میں نہیں تھا۔ 

ادھر ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق فیض آباد دھرنا سے متعلق کمیشن رپورٹ ابھی سپریم کورٹ میں جمع نہیں ہوئی،رپورٹ جمع ہونے سے پہلے کابینہ سے منظوری لی جائے گی،کمیشن رپورٹ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جمع کروانی ہے ،رپورٹ واپس ہونے کی خبر درست نہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں