پشین :فورسز کا آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک،ایک گرفتار

پشین :فورسز کا آپریشن، 3دہشتگرد ہلاک،ایک گرفتار

راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر ،دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 3دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گرد انجام کو پہنچے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ہونے والے دہشت گرد کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے ،مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا، اہل علاقہ کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں