شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات ،سامان سے محروم

شہری لاکھوں کی نقدی ،زیورات ،سامان سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

شیراکوٹ میں ریاض کی فیملی سے 4لاکھ 60 ہزار ،زیورات و موبائل،باغبانپورہ میں شہباز کی فیملی سے 4 لاکھ ،زیورات و  موبائل ،شفیق آباد میں مظفر کی فیملی سے 3 لاکھ،زیورات وموبائل ،نصیر آباد میں حنیف کی فیملی سے 2 لاکھ ، زیورات و موبائل،گوالمنڈی میں ناصر کی فیملی سے 2 لاکھ ، زیورات و موبائل ،مغلپورہ میں وسیم سے 60ہزار وموبائل،گلشن اقبال میں اظہر سے 50 ہزار ،موبائل ودیگر سامان چھین لیا گیا۔رائے ونڈ اور غازی آباد سے گاڑیاں جبکہ مزنگ، مصری شاہ، مانگا منڈی اور بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں