ن لیگ کا مری میں مشاورتی اجلاس پارٹی میں اختلاف کے باعث ملتوی ہوا،ذرائع

ن لیگ کا مری میں مشاورتی  اجلاس پارٹی میں اختلاف  کے باعث ملتوی ہوا،ذرائع

مری (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کا مری میں مشاورتی اجلا س پارٹی میں اختلاف رائے اور چند لیگی رہنما ؤں کے پارٹی اور حکومت کے سیاسی طرزعمل پر تحفظات کی وجہ سے ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کا اجلا س موخر ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کی وجہ پارٹی میں اختلاف رائے تھا ۔ذرائع کا کہنا تھا مخصوص نشستوں اورپی ٹی آئی پر پابندی پرپارٹی میں اختلافات ہیں۔ ایک سینئر لیگی نے کہا ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کیخلاف ہیں لیکن پارٹی کے ساتھ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں