ریاض فتیانہ پارٹی وابستگی سرٹیفکیٹ جمع کرانے سے قبل ’’لاپتہ‘‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاض فتیانہ کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام40آزادڈکلیئر کئے گئے ارکان قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی سے وابستگی سرٹیفکیٹ پارٹی کو جمع کروا دئیے ۔
پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ،ریاض فتیانہ کا موبائل خاندان کے پاس ہے تاہم ان کو پتہ نہیں وہ کہاں پر ہیں ،پی ٹی آئی کی اعلیٰ لیڈرشپ ریاض فتیانہ سے مسلسل رابطوں کی کوشش کررہی ہے ،ریاض فتیانہ سے گزشتہ شب بھی وابستگی سرٹیفکیٹ لینے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہوسکا۔