تاندلیانوالہ:گھریلو ملازمہ بچی مالکان کے تشددکا شکار

تاندلیانوالہ:گھریلو ملازمہ بچی مالکان کے تشددکا شکار

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر )گھر یلو ملازمہ بچی پر مالکان کے تشددکا ایک اور کیس سامنے آگیا۔ تاندلیانوالہ سے شہری نے ایمرجنسی 15 نمبر پر لاوارث بچی ملنے کی کال کرکے بتایا کہ بچی تشدد کی وجہ سے گھر سے بھاگ آئی ہے اور ہمارے پاس بیٹھی ہوئی ہے ۔

ورچوئل چائلڈ سنٹر نے کالر کو بچی اپنے پاس ہی رکھنے کا کہا اور پولیس کو فوری موقع پر بھجوایا۔ پولیس نے بچی کو حفاظتی تحویل میں لیکر ورثا کی تلاش کے بعدانکے حوالے کردیا۔لواحقین سے تحریری ضمانت اور آئندہ بچی سے جبری مشقت نہ کرانے کی یقین دہانی لی گئی۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق دوران تفتیش پتہ چلا بچی اپنے مامو ں کے پاس رہتی تھی جس نے اسے کسی کے گھر ملازمت پر بھیجا تھا۔شہری بچوں سے متعلقہ ایمرجنسی میں 15 پر کال کر کے 3 دبا کر ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں