شیخ امتیاز کی گرفتاری ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او کو نوٹس 9ستمبر تک جواب طلب

شیخ امتیاز کی گرفتاری ، آئی جی  پنجاب اور سی سی پی او کو نوٹس  9ستمبر تک جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی گرفتاری اور آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سی سی پی او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9ستمبر تک جواب طلب کرلیا ۔وکیل نے بتایا کہ شیخ امتیاز کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں نہ وہ کسی مقدمہ میں ملوث ہیں ۔ درخواست گزار کو سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں ملوث کیا گیا ۔لہذا عدالت غلط بیانی کرنے اور جھوٹ بولنے پر آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے جبکہ عدالت درخواست گزار کا ریمانڈ کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں