ریلویز کے دو کمپنیوں سے فائبر کیبل بچھانے کے معاہدے

ریلویز کے دو کمپنیوں سے فائبر کیبل بچھانے کے معاہدے

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )پاکستان ریلویز نے دو کمپنیوں کے ساتھ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے ۔چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کے تحت کمپنیوں کو آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کیلئے راستہ فراہم کیاجائیگا۔

چینی کمپنی ایم ایل ون پر کیماڑی سے پشاور کینٹ تک کیبل بچھا ئے گی،پاکستان ریلویز کو بیس کروڑ چھپن لاکھ روپے کی ایڈوانس ادائیگی کر دی گئی ۔ دوسرے معاہدے کے مطابق پاکستانی کمپنی کیماڑی سے لودھراں تک کا رائٹ آف وے استعمال کرنے کی مجاز ہو گی۔ اس حوالے سے کمپنی کی طرف سے ریلوے کو ساڑھے تیرہ کروڑ ایڈوانس ادا کر دیئے گئے ہیں۔ معاہدے تین سال کیلئے کئے گئے ہیں توسیع بھی کی جا سکے گی۔ سی ای او عامر بلوچ نے ریلویز نے معاہدوں پر دستخط کیے ۔ ان کا کہناتھا کہ معاہدے ریلوے کاریونیو بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے ۔ کوئٹہ ڈویژن کو بلوچستان کا ملک بھر سے رابطہ دو ہفتے میں بحال کرنے کا ٹاسک دیا ہے سکیورٹی صورتحال ٹھیک ہوئی تو ٹرین سروس فوراً بحال کر دینگے ۔ بارشوں سے ٹرینوں کی آمد و رفت کے اوقات توقع ہے کہ مہینے کے آخر تک بہتر ہوجائینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں