جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ

لاہور (نیوز رپورٹر )جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا جس سے مسافروں کی زندگی خطرے میں پڑجاتی ہے ،جہاز کو بھی شدید مالی نقصان ہوتا ہے ۔ گزشتہ نو ماہ کے دوران پاکستان بھرکے ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے 39واقعات رونما ہوئے ۔

 لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں گندگی کے ڈھیروں پر پرندوں کی بھرمار سے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں۔ لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرایا جس کے بعد مسافروں کو طیارے سے اتار کر فلائٹ کینسل کرنا پڑی ۔ لاہور ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے 15واقعات پیش آئے جن میں پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز کی پروازیں بھی شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے آٹھ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر سات، ملتان ایئرپورٹ پر چار جبکہ سکھر اورفیصل آباد ایئرپورٹ پر ایک، ایک واقعہ رپورٹ ہوا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں