ایف بی آر میں تبادلے ،ناجائز ریفنڈ اجرا پر 2افسر معطل

ایف بی آر میں تبادلے ،ناجائز ریفنڈ اجرا پر 2افسر معطل

لاہور (نیوز رپورٹر )ایف بی آر میں تبادلے ، ناجائز ریفنڈ جاری کرنے پر 2 افسرمعطل کر دئیے گئے ،گریڈ 21 کے چیف کلکٹر انفورسمنٹ کراچی جنید جلیل خان کو ممبر کسٹم اپریشنز اسلام آباد تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 21 کے چیف کلکٹر ایکسپورٹ کراچی عرفان الرحمن خان  کو چیف کلکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ،دریں اثنا ترجمان ایف بی آر نے بتایا ناجائز ریفنڈ اجرا سے متعلق ڈی جی انٹیلی جنس انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کی انفارمیشن گریڈ 19 کی افسر سعیدہ اسلام اور گریڈ 18 کی افسر شذرہ حمید کو معطل کر دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں