ارشدشریف قتل:لیگی قیادت کیخلاف مقدمہ کی درخواست خارج
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف قتل کیس میں لیگی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔۔۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ میں عدالت کا کہناہے کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ، ارشد شریف کے اہل خانہ سپریم کورٹ میں معاملے کی پیروی کر رہے ہیں،درخواست گزار کے پاس اہل خانہ کے مقدمے کو پس پشت ڈال کر نیا مقدمہ درج کرانے کا اختیار نہیں، اخباری تراشوں، خطوط سے لیگی قیادت کے ارشد شریف قتل میں ملوث ہونا ثابت نہیں ہوتا،اگر درخواست گزار چشم دید گواہ ہے تو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو سکتا ہے ،درخواست گزار لیگی قیادت کا ارشد شریف قتل سے تعلق جوڑنے میں ناکام رہا،درخواست گزار اپنی مرضی کے ملزمان نامزد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا،لیگی رہنماؤں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے ۔درخواست گزار شاکر علی نے نواز شریف، شہباز شر یف، مریم نواز اور دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی تھی۔