پٹرول10،ڈیزل13.06،لائٹ ڈیزل 12.12،مٹی کا تیل11.15روپے لٹر سستا
اسلام آباد (نامہ نگار) وزیراعظم نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ۔ پٹرول 10 روپے فی لٹر سستا ہو گیا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق 16ستمبر سے 30 ستمبر تک پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر کمی کی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 15 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12.12 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ۔ پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی اور ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔