وزیر بلدیات بلوچستان سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے
کوئٹہ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)وزیر بلدیات بلوچستان اورپیپلزپارٹی کے رہنما سردار سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کرگئے،وہ پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور10 روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔
سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے بھائی ہربیار ڈومکی کا کہنا تھاکہ میت آج کراچی سے لہڑی منتقل کی جائیگی اورتدفین آبائی قبرستان میں کی جائیگی ۔سرفراز چاکر ڈومکی ،نواب محمد اکبر بگٹی کے داماد تھے انہیں سابق صوبائی وزیر مرحوم سردار چاکر خان ڈومکی کی 2007 میں وفات کے بعد اقوام ڈومکی قبیلے کا سردار منتخب کیا گیا تھا ۔صدر مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہباز شریف نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔