ٹماٹر، پیاز سمیت 116اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

ٹماٹر، پیاز سمیت 116اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(دنیانیوز) ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 116اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.80 فیصد تک پہنچ گئی ، ایک ہفتے کے دوران 116اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ، 9 کی قیمتوں میں کمی جب کہ 26اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ٹماٹر 5.78 فیصد،پیاز 5.49 فیصد،دال چنا 1.01فیصد،آلو 0.94 فیصد، گڑ 0.82 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی 0.64 فیصد، ایل پی جی 0.15 فیصد ،تازہ کھلادودھ 0.26 فیصد اور دہی 0.32 فیصد مہنگی ہوئی ،دال ماش کی قیمتوں میں1.80 فیصد،دال مونگ 1.35 فیصد، چینی 1.30 فیصد، دال مسور 0.93 فیصد جب کہ آٹے کی قیمتوں میں0.66 فیصد اضافہ ہوا ۔

انڈوں کی قیمتوں میں0.28 فیصد اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں0.18 فیصد کمی واقع ہوئی۔اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.08فیصداضافے کے ساتھ9.20فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح 0.07فیصداضافے کے ساتھ13.22فیصد، 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی کی شرح0.05فیصد اضافے کے ساتھ16.18فیصد رہی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں