ٹول ٹیکس بڑھا دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن)این ایچ اے نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز، ایم ون، ایم فور اور ایم فائیو پر ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ کر دیا اور یہ اضافہ یکم اکتوبر 2024 سے نافذ العمل ہو گیا ۔
این ایچ اے کے مطابق اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 460 روپے ادا کرنا ہو گا جبکہ اس سے قبل یہ 350 روپے تھا، لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری پر کار کے لیے ٹول ٹیکس 650 روپے ہو گا، اس سے قبل 500 روپے مقرر تھا۔