لاہور ہائیکورٹ بار کی بھی 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

لاہور ہائیکورٹ بار کی بھی  26ویں آئینی ترمیم کیخلاف  سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکیل حامد خان کے ذریعے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

جس  میں استدعا کی گئی ہے کہ چھبیسویں آئینی ترمیم کو آئین کے برخلاف اور متصادم قرار دیتے ہوئے اس کے تناظر میں کیے گئے اقدامات کو بھی غیر قانونی قرار دیا جائے ، آئین پاکستان کو چھبیسویں ترمیم سے پہلے کی صورت میں بحال کیا جائے ، درخواست کے زیر سماعت ہونے تک چھبیسویں آئینی ترمیم کے تحت اقدامات سے روکا جائے ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری کا اختیار ایگزیکٹو یا مقننہ کو دینے سے عدلیہ کی آزادی کا اصول شدید مجروح ہوگا۔ پارلیمانی خصوصی کمیٹی کی جانب سے چیف جسٹس کی نامزدگی سے انہی ججز کو آگے لایا جائے گا جو کمیٹی کے ممبران کے نظریات سے مطابقت رکھتے ہوں۔ یہ اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کے اصولوں کے برخلاف ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں