غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونیوالے 34افغان باشندے گرفتار

غیرقانونی طریقے سے  پاکستان میں داخل ہونیوالے  34افغان باشندے گرفتار

پشاور(آن لائن)افغان شہریوں کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انکشاف ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان شاہ کے مطابق گرفتار ملزم غیر قانونی طریقے سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے ۔گرفتار غیر ملکی افراد نادرا سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنواکر بیرون ملک جارہے تھے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کا کہنا ہے ملزموں نے پاکستان میں داخلے کیلئے فی کس 12 ہزار روپے ادا کئے ۔ نادرا میگا سینٹر میں2 مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ایک ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا ، اس دوران ہاسٹل سے مزید 32 غیرملکی گرفتار کئے گئے ، جن سے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈز، افغانی تزکرہ اور افغان پاسپورٹ بھی ملے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں