بین الحکومتی کمیشن اجلاس :وزیر تجارت جام کمال شرکت کیلئے تاشقند پہنچ گئے
اسلام آباد (اے پی پی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی اقتصادی اور سائنسی تکنیکی تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے نویں اجلاس میں شرکت کیلئے تاشقند پہنچ گئے۔
وزیر تجارت چوتھے ازبکستان پاکستان بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے ۔ تاشقند ایئرپورٹ پر ازبک نائب وزیر اور پاکستانی سفیر نے جام کمال کا استقبال کیا۔