پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی کا بورڈزآف ڈائریکٹرز تشکیل
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دے دیا گیا۔ بورڈ 18 ارکان پر مشتمل ہوگا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز چیئرپرسن جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان وائس چیئرپرسن ہونگے ۔
ڈائریکٹرجنرل انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سیکرٹری مقرر ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ،معاون خصوصی سلمیٰ بٹ ،ایم پی اے محمد یوسف ممبر مقرر، چار انڈیپنڈنٹ ممبرز جبکہ ایک خاتون انڈیپنڈنٹ ممبر ہوگی ۔سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری فنانس ،پروونشل پولیس آفیسر، سیکرٹری سروسز ،سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ اکوموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن بھی ممبرز ہونگے ۔وزیر اعلیٰ نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2024 کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے بورڈآف ڈائریکٹرز تشکیل دیا۔