پارا چنار واقعہ حکومتی نااہلی
سکھر(آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شا ہ نے کہاہے کہ پارا چنار واقعہ صوبائی حکومت کی نااہلی ہے ، وفاقی حکومت اس پر نوٹس لے ۔
کوٹ ڈیجی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں، وہ غیر سیاسی خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ ،عمران خان کے کہنے پر ہی ایسے بیان دے رہی ہے ، رہائی احتجاج سے نہیں ملتی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کا معاملہ ہے ، احتجاج کرنا انکا حق ہے ۔