پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے لٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار  روپے لٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔

 ذرائع نے  بتایا کہ پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لٹر ،ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 30 نومبر کو ہوگا اور وزارت پٹرولیم وزرات خزانہ کو ورکنگ بھجوائے گی۔ وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے یکم دسمبر سے اگلے پندرہ دنوں کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں