جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں غزہ ملین مارچ کی اجازت

جماعت اسلامی کو اسلام آباد میں  غزہ ملین مارچ کی اجازت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی اتوار 29 دسمبر کو غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں ملین مارچ کرے گی ۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کے مابین مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ، جماعت اسلامی کو نیو بلیو ایریا جناح ایونیو پر ملین مارچ کی اجازت مل گئی۔فریقین کے درمیان ملین مارچ کے حوالے سے مذاکرات کے دو راؤنڈ ہوئے ،اسلام آباد انتظامیہ بضد تھی کے مارچ سنگجانی ترنول کے مقام پر کیا جائے جبکہ جماعت اسلامی کا اصرار تھا کہ وفاقی دارالحکومت کے وسطی علاقے میں مارچ کی اجازت دی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں