پختو نخوا حکومت کرم کا ایک روڈ نہیں کھول سکتی :گورنر
لاڑکانہ (دنیا نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے 9 مئی کے ماسٹرمائنڈ کو بھی عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا اورسزا بھی ہوگی، انہیں این آر او نہیں ملے گا۔گورنر کے پی کے گڑھی خدا بخش پہنچ گئے۔
فیصل کریم نے شہید بینظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزارات پر حاضری دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبرپختونخوا حکومت کرم میں امن وامان قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ، صوبائی حکومت کرم کا ایک روڈ نہیں کھول سکتی۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وفاق پر حملہ کرنے کے بجائے صوبے پر توجہ دیں، خیبرپختونخوا کے مسائل آپ سب کے سامنے ہیں۔