سینیٹ الیکشن :محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی کی تفصیل کیلئے دائردرخواست مقرر
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن میں کاغذات نامزدگی کی تفصیلات فراہمی کی درخواست 31دسمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی۔
رجسٹرار آفس سے جاری کازلسٹ کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق سماعت کریں گے ،عدالت نے الیکشن کمیشن سے 10 روز میں جواب طلب کر رکھا ہے ،درخواست میں سینیٹ الیکشن 2024 میں محسن نقوی کے کاغذات نامزدگی کی مصدقہ کاپی فراہمی کی استدعا کی گئی ہے ۔