پشاورہائیکورٹ :رؤف حسن، خدیجہ شاہ، نعیم پنجوتھا کی ضمانت منظور

پشاورہائیکورٹ :رؤف حسن، خدیجہ  شاہ، نعیم پنجوتھا کی ضمانت منظور

پشاور(این این آئی)پشاورہائی کورٹ نے رؤف حسن، خدیجہ شاہ، نعیم پنجوتھا سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان صابی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے درخواست گزاروں کو 22 جنوری تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے پولیس کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے عرفان سلیم، محبوب شاہ، خدیجہ شاہ، کو 16 جنوری تک حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے حکام سے مقدمات کی رپورٹ طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں