مری : جنگل میں آ گ بھڑک اٹھی ، بیسیوں درخت خاکستر

مری : جنگل میں آ گ بھڑک  اٹھی ، بیسیوں درخت خاکستر

مری (نمائندہ دنیا)چھرہ پانی کے قریب جنگل میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں بیسیوں چھوٹے بڑے درخت جل گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی تاہم رسائی نہ ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کے عملہ نے فائر بیٹر کی مدد سے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں