مولانا کی سیاسی جدو جہد کا معترف ہوں :ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سر براہ جے یوآئی مولانا فضل الر حمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات ہوئی۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مولانا فضل الر حمن کی عیادت انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ۔سیدال خان نے کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہیں،مولانا ہمارے لئے قابل قدر ہیں،جمہوریت ، جمہوری قدروں ، مفاہمت کی سیاست کو فروغ دینے میں مولانا کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، میں ذاتی پر مولانا کی سیاسی جدو جہد کا معترف ہوں، سیدال خان نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز میں ہمیں ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ملاقات کے وقت مولانا صلاح الدین ایوبی، ا نجینئر ضیائالر حمن ، مولانا اسجد محمود بھی موجود تھے ۔