باجوہ نے ہمیں پی ٹی آئی حکومت کے خلاف دھرنے سے روکا تھا:غفور حیدری

باجوہ نے ہمیں پی ٹی آئی حکومت کے  خلاف دھرنے سے روکا تھا:غفور حیدری

اسلام آباد(آئی این پی )رہنما جے یو آئی(ف)مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جدوجہد کا مقصد بانی کی رہائی ہے۔

 بانی کے بغیر تحریک انصاف نہ ہونے کے برابر ہے ۔باجوہ نے ہمیں تحریک انصاف حکومت کے خلاف دھرنا دینے سے روکا تھا۔ٹی وی پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی ہمارا مسئلہ  نہیں ہے ، آئینی ترمیم پر حکومتی مسودہ پرعمل کیا جاتا تو تباہی آجاتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو آئینی عدالت کے قیام سے روکا، ہم نہ ہوتے تو حکومت تمام 56 ترامیم منظورکروا لیتی، تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان اختلافات کا پہاڑحائل تھا، اپوزیشن میں آنے کے بعد ہم نے سیز فائرکا فیصلہ کیا۔ تحریک انصاف شکر کرے ہم ان کے خلاف بات نہیں کرتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں