نواز شریف کے پوتے زید حسین کی دعوت ولیمہ ،700سے زیادہ مہمان

نواز شریف کے پوتے زید حسین کی  دعوت ولیمہ ،700سے زیادہ مہمان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے اور حسین نواز کے صاحبزادے زید حسین شریف کی دعوت ولیمہ کی تقریب جاتی امرا رائے ونڈ میں گزشتہ روز ہوئی جس میں بیرون ممالک سے بھی مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب کے  لئے جاتی امرا میں 700 سے زائد مہمانوں کی آمد کے پیش نظر بڑی مارکی لگائی گئی ، مہمانوں کو شدید سردی سے بچانے کے لئے ہیٹرز کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔دعو ت ولیمہ کی تقریب میں خاندان کے افراد ،وفاقی و صوبائی وزرا ، مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماؤں سمیت بیرون ممالک سے مہمان شریک ہوئے ۔ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ جاتی امرا کے اطراف میں درختوں پر خوبصورت لائٹس لگا ئی گئیں اور سڑک کنارے خوبصورت پھولوں والے گملے رکھے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں