تعلیمی میدان میں ملک ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار:حافظ حمداللہ

تعلیمی میدان میں ملک ترقی کی  بجائے تنزلی کا شکار:حافظ حمداللہ

کو ئٹہ(آئی این پی )جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں ملک ترقی کی بجائے تنزلی کا شکار ہے۔

مدارس کے نصاب پر انگلیاں اٹھانے والے حکومتی سرپرستی میں قائم عصری نصاب تعلیم کی اصلاح کریں، لارڈز میکالے کا فرسودہ نظام تعلیم آج بھی قوم پر مسلط ہے ، ملک کی ترقی میں مدارس کا اہم کردار کسی سے پوشیدہ نہیں تا ہم عصری تعلیم کے نصاب اور نظام میں  اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نور المدارس فاروقیہ کوئٹہ کسٹم میں سالانہ دستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے مولانا خدائے دوست ،حاجی نعمت اللہ ملاخیل اور دیگر رہنماؤں سمیت مقامی علما کرام نے بھی خطاب کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں