مدارس ایکٹ پرپیش رفت سب کی رضامندی سے ہوئی،مراد شاہ

مدارس ایکٹ پرپیش رفت سب  کی رضامندی سے ہوئی،مراد شاہ

سیہون شریف(نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس ایکٹ آفیشل گزٹ میں آیا ہے ، صدر مملکت نے دستخط کر دئیے ہیں، مدارس ایکٹ پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کی جائے گی، اس وقت تک مدارس ایکٹ پر جو بھی پیشرفت ہوئی ہے وہ سب کی رضامندی سے ہوئی ہے ۔

 عمران خان کی رہائی کے لئے امریکی بیان پر سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عمران خان کو عدالت سے جج ہی رہا کر سکتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی قصور نہیں کیا ہوگا تو کسی پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وکلاء سے بات کریں، اگر ان پر کیس نہیں تو وہ پریشان کیوں ہوتے ہیں، اپنے وکلا سے بات کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف اعجاز شاہ شیرازی، ایم این اے ملک اسد سکندر، ایم پی اے ڈاکٹر سکندر علی شورو، ایم پی اے ملک سکندر خان، محمد سلیم باجاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں