پنجاب میں 26ڈی ایس پیز، 6ایس پیز تبدیل

پنجاب میں 26ڈی ایس پیز، 6ایس پیز تبدیل

لاہور (کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عثمان انور نے 26 ڈی ایس پیز اور 6 ایس پیز کے تبادلے کر دئیے ۔

منیر بدر کو ڈی ایس پی عیسیٰ خیل میانوالی، رانا نعیم یاسین  کو ڈی ایس پی احمد پور جھنگ سیال،ریاض احمد فیاض کو ڈی ایس پی کہروڑ پکا لودھراں ،عامر حسین کو ڈی ایس پی سی آئی اے فیصل آباد، عمران بیگ کو ڈی ایس پی موسیٰ خیل میانوالی، خالد بلال کو ڈی ایس پی سی آئی اے ڈی جی خان ، نورین رمضان کو ڈی ایس پی ٹیکنیکل سپیشل برانچ لاہور، بلال احمد خان کو ڈی ایس پی آر آئی بی شیخوپورہ ریجن اور شہباز چیمہ کو ڈی ایس پی ایس پی یو لاہور تعینات کیا گیا ہے ۔ سدرہ خان کو ایس پی انویسٹی گیشن علامہ اقبال ٹاؤن لاہور، شاہد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز لاہور، اکرم خان نیازی کو ایس پی انویسٹی گیشن صدر لاہور ،بابر جاوید جوئیہ کو ایس پی سکیورٹی تھری رائے ونڈ، غلام مصطفیٰ کو ایس پی آئی اے بی راولپنڈی ریجن اور ارسلان زاہد کو ایس پی بٹالین کمانڈر فیصل آباد تعینات کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں