کوئی نیا مقدمہ درج نہیں

کوئی نیا مقدمہ درج نہیں

کراچی(سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔

سندھ حکومت کے وکیل نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، سرکاری وکیل کے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی نیا کیس درج نہیں کیا گیا، 2018 ئکا ایک کیس کا ریکارڈ ملا ہے لیکن وہ بھی اے کلاس ہے ، عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اس مقدمے کی معلومات تھی؟ وکیل درخواست گزاربیرسٹر علی طاہر نے کہا کہ انہیں اس مقدمے کا پتا نہیں تھا، سرکاری وکیل کی رپورٹ پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ درخواست کا مقصد پورا ہوگیا ہے ، عدالت نے سابق صدر عارف علوی کی مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے سے متعلق درخواست نمٹا دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں