پاکستان میں مزید 1.3کروڑ لوگ غربت کا شکار :ورلڈ بینک
اسلام آباد (آئی این پی)ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں مزید1.3کروڑ لوگ غربت کا شکار اور غربت 7فیصد سے زائد بڑھ گئی ہے ، 2024 کے دوران پاکستان میں غربت کی شرح25.3 فیصد رہی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق 2023 کے دوران بد ترین سیلاب نے انفرا سٹرکچر کو تباہ کر دیا جس سے زرعی پیداوار میں کمی، ریکارڈ مہنگائی اور معاشی بحران کیساتھ غربت میں ایک بار پھر بڑھ گئی۔رپورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ 2024 میں معیشت کی بحالی کا عمل شروع ہوا ہے جس کے باعث امکان ہے کہ 2025 میں شرح غربت کم ہو کر18.7 فیصد رہ جائے گی۔