محمود اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے پر کاربندہیں :حنیف عباسی

محمود اچکزئی ملک دشمن ایجنڈے  پر کاربندہیں :حنیف عباسی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان پر الزامات عائد کرد ئیے ہیں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ملک دشمن  ایجنڈے پر کاربند ہیں، ایسے وقت میں جب مغربی سرحد پر پاکستان نے دراندازی کا منہ توڑ جواب دیا ،محمود خان دراندازی کرنے والوں کی ہمدردی میں بات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس عمر میں اتنا جھوٹ بولتے ہوئے یہ شرماتے بھی نہیں، شہباز شریف کی اپنے بھائی سے وفاداری پر بات کرنے سے پہلے محمود خان اپنے گریبان میں جھانکیں۔حنیف عباسی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مشرف کی وزیراعظم بننے کی پیش کش کو شہباز شریف نے ٹھکرا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بھائی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دینے والے شہباز شریف نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں جبکہ محمود خان منافقت کی سیاست کرتے رہے ، جھوٹ اور مکر انکا و تیرہ بن چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں