اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن پر رات گئے منی راکٹ حملہ
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں رات گئے منی راکٹ حملہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے محرر تھانہ آئی نائن کو دھماکے کی آواز سنائی دی تھی جسے محرر نے ٹائر برسٹ کی آواز سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیا۔صبح دیوار دیکھنے پر پتہ لگا کہ منی راکٹ ٹائپ کوئی چیز دیوار سے ٹکرائی ہے جس کے نشانات بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کر لئے ہیں ۔