جنوبی وزیرستان اورٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا حکم

 جنوبی وزیرستان اورٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا حکم

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

رجسٹرار آفس پشاور ہائی کورٹ نے چیف جسٹس کے حکم پرجنوبی وزیرستان اور ٹانک میں بند عدالتیں بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ہائی کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز اپنے متعلقہ اضلاع میں جوڈیشل کام دوبارہ شروع کریں۔ ججز، عدالتوں اور ججز کے گھروں کو سکیورٹی فراہمی کے بعد عدالتی کام بحال کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں