پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ ایفیشنسی پریڈ،نیول چیف کی شرکت

پاک بحریہ کی سالانہ کوسٹل کمانڈ  ایفیشنسی پریڈ،نیول چیف کی شرکت

اسلام آباد، کراچی(خصوصی نیوز رپورٹر،آئی این پی) پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ برائے سال2024 پی این ایس قاسم میں منعقد ہوئی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پاکستان نیوی کی کوسٹل کمانڈ کے تحت یہ تقریب ہر سال آپریشنل سال کے کامیاب اختتام پر منعقد ہوتی ہے ۔چیف آف دی نیول سٹاف نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ کوسٹل کمانڈ نے اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کے چیلنجز کے باوجود سر کریک سے جیوانی تک پاکستان کے ساحلی علاقوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنے مشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں کمانڈر کوسٹ نے کوسٹل کمانڈ کی آپریشنل کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور2024 کے دوران کی جانے والی سرگرمیوں کا مختصر جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے گزشتہ سال کے دوران مختلف آپریشنل، انتظامی اور فلاحی منصوبوں میں کمانڈ کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی یونٹس کو ایوارڈز اور ٹرافیاں پیش کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں