ڈپلومیٹک انکلیومیں فلیٹ سے جرمن سفارتکارکی لاش برآمد

 ڈپلومیٹک انکلیومیں فلیٹ سے  جرمن سفارتکارکی لاش برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں ڈپلومیٹک انکلیو میں واقع فلیٹ سے غیر ملکی سفارتکار کی لاش ملی ہے۔

اسلام آباد پولیس حکام کے مطابق لاش کی  شناخت جرمن سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، سفارتکار کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہوگا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ سفارتکار کی موت کے حوالے سے جرمن سفارتخانے کو بھی اطلاع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق جرمن سفارتکار اس سے پہلے ایک مرتبہ معمولی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوا تھا، دو دن دفتر نہ پہنچنے پر جرمن سفارتخانے نے فلیٹ کا دروازہ توڑا تو سفارتکار مردہ پایا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں