آئینی ترمیم کیخلاف درخواست فل کورٹ کے روبرو مقرر کرنیکی متفرق درخواست دائر

آئینی ترمیم کیخلاف درخواست  فل کورٹ کے روبرو مقرر کرنیکی متفرق درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواست فل کورٹ کے روبرو مقرر کرنے کے لئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

شاہد رانا ایڈووکیٹ کی درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ مرکزی درخواست میں چھبیسویں آئینی ترمیم کی دس شقوں کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ،کسی بھی جج یا بینچ کو خاص مقدمے کی سماعت سے روکنا عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے ،جوڈیشل کمیشن میں ججز کے علاوہ دیگر ممبران کی شمولیت عدالتی خود مختاری پر وار ہے ،ججز کی مانیٹرنگ انصاف کے خلاف ہے ،نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تک موجودہ الیکشن کمشنر کی توسیع غیر آئینی ہے ،عدلیہ کے ججز کو 65 سال سے قبل ریٹائرڈ کرنے کی شق نظام عدل میں رکاوٹ ہے ،عدالت معاملے کی اہمیت کے پیش نظر درخواست کو فل کورٹ کے سامنے سماعت کے لئے مقرر کرے ،عدالت آئین کی دس شقوں میں ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے ،عدالتی فیصلہ آنے تک ان شقوں پر عمل درآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں