سبی:عالمی تبلیغی اجتماع ،اختتامی دعا، رقت انگیز مناظر
مچھ(نامہ نگار)سہ روزہ عالمی تبلیغی اجتماع سبی دعاکے بعد اختتام پذیر ہو گیا اجتماع میں لاکھوں افراد نے شرکت کی دعا پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔
دعوت تبلیغ کیلئے ہزاروں جماعتیں اندرون و بیرون ملک کے لیے تشکیل دیدی گئیں ۔بولان قومی شاہراہ پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے جگہ جگہ لیویز پولیس کے جوان تعینات رہے ۔ تفصیلات کیمطابق عالمی تبلیغی اجتماع سبی کا سہ روزہ اجتماع مکمل ہوگیا ، لاکھوں افراد نے شرکت کی دعوت تبلیغ کے سلسلے میں ہزاروں جماعتیں اندرون و بیرون ملک کیلئے تشکیل دیدی گئی ہیں۔ سہ روزہ تبلیغی اجتماع 23فروری 2025 کو علی الصبح مولانا عباداللہ کی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔