دہشتگردی کیخلاف ریاست ذمہ داریاں پوری کررہی :کنڈی

 دہشتگردی کیخلاف ریاست ذمہ داریاں پوری کررہی :کنڈی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے حالات سازگار نہیں ہیں ، پاک فوج اور پولیس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مصروف ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 یہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے سکیورٹی ادارے قربانیاں دے رہے ہیں ،ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے ،نیشنل سکیورٹی کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھی یہ موضوع زیر بحث آیا، بدقسمتی سے کچھ سیاسی جماعتوں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ محض اپنے سیاسی مقاصد کے لئے حکومت سے رعایتیں لینا چاہتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ کنڈی ماڈل فارم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ اگر کسی پر کرپشن یا غیر قانونی اقدامات کے الزامات ہیں، تو انہیں عدالتوں میں سامنا کرنا ہوگا ، حکومت  کسی کو این آر او نہیں دے سکتی اگر کوئی خود کو بے قصور سمجھتا ہے تو اسے عدالتی فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں