کورونا میں مبتلا صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری

 کورونا میں مبتلا صدر زرداری کی طبیعت میں بہتری

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین نے مزید کہا کہ صدر کے خون کے ٹیسٹ  کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے ۔ان کو علاج کے لیے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا، شعبہ انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین روز 3 بار صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں، امید ہے صدر مملکت کو کچھ دنوں میں ہسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی۔ ڈاکٹر عاصم نے بتایا کہ صدر سے ملاقاتوں پر پابندی کورونا کے پیش نظر لگائی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں