صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ منفی ، ہسپتال سے فارغ

صدر زرداری کا کورونا ٹیسٹ  منفی ، ہسپتال سے فارغ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر آصف زرداری روبصحت ہوگئے جس کے بعد انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔صدر مملکت کئی روز سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھاکہ کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صدر زرداری کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے صدر کو مزید فزیو تھراپی کا مشورہ دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں