مریدکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث کانسٹیبل گرفتار

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پرتھانہ سٹی مرید کے میں تعینات کانسٹیبل ارباب محمدکو گرفتار کرلیا گیا۔
تھانہ فیروزوالہ پولیس نے تین مقدمات میں نامزد کرکے ملزم کانسٹیبل ارباب محمد کو عدالت میں پیش کردیا ،تھانہ سٹی مرید کے میں تعینات کانسٹیبل ارباب محمد اپنے تھانہ کی حدود سے باہر جاکر ڈکیتی کی وارداتیں کرتا اور کرواتا تھا جس کی مخبری ہونے اور ایک مقدمہ کے مدعی کی شناخت پر اے ایس آئی غریب عالم نے اسے گرفتار کرکے فیروزوالہ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔