نولکھا ، کوٹ لکھپت، راوی روڈ سمیت کئی علاقوں میں ڈاکے

نولکھا ، کوٹ لکھپت، راوی روڈ سمیت کئی علاقوں میں ڈاکے

لاہور(سپیشل رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

تفصیلات کے مطابق نولکھا میں حمزہ سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں طارق سے 1لاکھ 20ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں ظہیر سے 1 لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,راوی روڈ میں اویس سے 1لاکھ 10 ہزار روپے اور موبائل فون,شادمان میں طاہر سے 1 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔فیکٹری ایریا اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ لوہاری سبزہ زار، گوالمنڈی اور مانگامنڈی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں